لاہور (خبرنگار)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے مریم صفدر کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم صفدر جھوٹ بولنا بند کریں مریم نواز دوبارہ میری آڈیو غور سے سنیں ڈھائی اور جھوٹ بولنا مریم نواز کی پہچان بن چکی ہے نواز کا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں مریم نواز بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں .تحریک انصاف کی سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری سعدیہ سہیل رانا شنیلا روت روبینہ جمیل رخسانہ نوید ڈاکٹر نوشین حامد معراج ام البنین نیلم حیات تنزیلہ عمران اور روبینہ شاہین نے کہا کہ مریم نواز منصوبہ بندی اور گھناؤنی سازش کے تحت اعلی عدلیہ اور ججوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو ریکارڈ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مذاق اڑانے پر مریم نواز انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے، رہنماؤں نے مزید کہا کہ مریم نواز مگرمچھ کے آنسو بہا کر پاکستانی قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ۔