• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں قابل سماعت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سنیں گے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں مبینہ امریکی سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو ان اپیلوں کی اپنے چیمبر میں سماعت کرینگے، جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی جس پر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔یاد رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی تھیں ،جس پر درخواست گزار ،ذوالفقاراحمد بھٹہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر درخواست گزاروں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف یہ چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید