اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی حکومت نے پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دیں۔سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے پر بحال کرنےکا حکم دیا تھا۔غلام محمود ڈوگر کو 23جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور نگران حکومت نے ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا۔یاد رہے کہ غلام محمود ڈوگر نے اپنی برطرفی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔