• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی سے ملاقات ایک بار گھر پر ہوئی، جج کے خاندانی ذرائع کی تصدیق

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خاندانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرنقوی پرآڈیو لیک اور جائیداد سے متعلق تمام الزمات جھوٹ ہیں، انکے اہل خانہ پرلگے تمام الزامات بھی غلط ہیں۔خاندانی ذرائع نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی سے جسٹس مظاہرکا کسی قسم کا ذاتی تعلق نہیں، جج کی پرویزالٰہی یا مونس الٰہی سے کبھی فون پربات نہیں ہوئی تھی، محمد خان بھٹی نے فون پربات کرائی تھی جسے توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جسٹس مظاہرخود پر لگے الزامات پر چیف جسٹس کے سامنے پیشی کو تیار ہیں، چیف جسٹس جب چاہیں جسٹس مظاہرنقوی کی انکوائری کرالیں۔جسٹس مظاہر کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ایک بار گھرپرہوئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب معذرت کیلئے پچھلے سال ستمبر میں لاہور والے گھر آئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی نے زیرتعلیم بیٹی کو ذاتی اکاؤنٹس سے 22 ہزارپاؤنڈز برطانیہ بھیجے تھے، یہ رقم اسٹیٹ بینک کی اجازت سے منتقل کی گئی تھی، لاہور میں 4 کنال کا گھر2 بڑے گھربیچ کر تعمیرکیا جارہا ہے، ایک گھرگلبرگ لاہور اور دوسرا ڈی ایچ اے گوجرانوالا میں بیچاگیا۔فیملی ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہرنقوی کا کوئی بھی پلازہ نہیں ہے، جسٹس مظاہر کے گھروں کی فروخت کے کاغذات ایف بی آر کے پاس ہیں، ان کے تمام پلاٹس کی تفصیلات بھی ایف بی آرکے پاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید