• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم درآمد کی حتمی منظوری دیدی

اسلام آباد ( رپورٹ۔حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گندم کی وافر دستیابی کے اقدامات کر لئے ہیں۔ انہوں نے یوکرین، مشرقی یورپ جیسے ملکوں سے گندم کی امپورٹ کیلئے پاسکو کو ضروری ہدایات کی ہیں۔ ملک کے اندر گندم کے بحران کے امکان کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت پاکستان نے آئندہ ماہ مارچ کے اواخر تک ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم لے کر آنے والے 9 بحری جہازوں کوگوادر انٹرنیشنل پورٹ پر لنگرانداز کرایا جائے گا۔ ہر بحری جہاز میں 50 ہزار ٹن گندم گوادر انٹرنیشنل پورٹ پر پہنچے گے۔ ان 9 جہازوں پر 45 لاکھ بوری گندم آرہی ہے۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک جو ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم گوادر پہنچے گی۔ وہ گندم پاسکو پنجاب کے گوداموں میں پہنچائے گی۔ پاسکو ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر پاسکو آئندہ ماہ کے اواخر تک ایک کروڑ 80 لاکھ بوری گندم کا محفوظ ذخیرہ کرے گا۔ وزیراعظم نے گوادر انٹرنیشنل پورٹ، گوادر شہر اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کیلئے ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کا پراجیکٹ مکمل کرا لیا ہے۔ این ٹی ڈی سی نے 40 میل لمبی لائن مکمل کرلی ہے اس طرح ایران سے 2 روز قبل 100 میگاواٹ بجلی گوادر پورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لوگوں کو ملنا شروع ہوگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید