اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے ازخود نوٹس کیس میں احسن بھون کو وکیل نامزد کردیا،قبل ازیں صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے سیکرٹری بار مقتدر اختر شبیر کو وکیل نامزد کیا تھا،سپریم کورٹ نے پنجاب خیبر پختون خوا انتخابات ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کیا تھا،سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے قرار داد کے ذریعے احسن بھون کو وکیل نامزد کیا، سپریم کورٹ بار کی 17رکنی ایگزیکٹو باڈی میں سے 9ارکان نے احسن بھون کے حق میں قرار داد پاس کی ہے۔