وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بلدیاتی انتخابات کرا کر ریاست کو جمہوریت کے راستے پر گامزن کر دیاہے ، بلدیاتی انتخابات جمہوریت کے فروغ اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی، سابق میئر لوٹن ریاض بٹ،کونسلرطاہر ملک ، چوہدری محمد شاہپال، عوامی مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر، شاہد زمان، فیاض قریشی، سراج الدین چوہدری، اسرار بٹ و دیگر رہنماؤں نے چوہدری غلام مصطفیٰ کی طرف سے دی گئی دعوت استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق میئرلوٹن ریاض بٹ نے یہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر آزاد کشمیر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مخالفین کی مخالفت کے باوجود انتخابات کروائے، وزیراعظم ازاد کشمیر اور صدر کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مطالبہ کرتے ہیں ان بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے فنڈز مہیا کئے جائیں تاکہ بلدیاتی ادارے عوام کے بنیادی کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر سکیں۔ اس موقع پر کونسلر طاہر ملک نے کہا بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا پہلا قدم ہیں ۔ کونسلر طاہر ملک نے کہا ضلع کوٹلی ازاد کشمیر میں ابادی کے لحاظ سے بڑا ضلع ہے اس کے بڑے مسائل ہیں ۔ کونسلر طاہر ملک اور سابق مہر لیوٹن ریاض بٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے مطالبہ کیا کہ وہ ضلع کوٹلی میں قدیم دندلی تا رولی نہر میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کیا جائے ۔ اس موقع پر چوہدری غلام مصطفیٰ نے کہا کہ وسائل ہونے کے باوجود بہتر حکمت عملی نہ ہو نے کی وجہ سے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔ حاجی محمد منیر نے کہا پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عوام کو بھی ونڈز پاور۔ سولر سسٹم کی سہولیات دی جائیں۔