• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بے رحمانہ کارروائی ہوگی، وزیراعظم، انتظامیہ کو فری ہینڈ دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کی ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیدیا۔ وزیراعظم کا مرغی کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا اوررمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بے رحمانہ کارروائی ہوگی، معاشی مشکلات میں پھنسی عوام سے رمضان میں جو زائد قیمت لے، آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟گوداموں، دکانوں، منڈیوں میں آپریشن کریں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر معیاری اشیاءکی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیائے خورد و نوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں گندم سمیت اشیاء خوردونوش کی کوئی کمی نہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ وفاق اور صوبوں میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید