• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سید محمد ندیم آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر ریجن ایتھلیٹکس چیمپئن مہمان خصوصی احمد بخش ناریجو سیکریٹری کالج ایجوکیشن سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں۔
سید محمد ندیم آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر ریجن ایتھلیٹکس چیمپئن مہمان خصوصی احمد بخش ناریجو سیکریٹری کالج ایجوکیشن سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں۔ 

پانچویں سندھ کالج گیمز میں صوبے کے تعلیمی اداروں میں کھیل کا معیار بلند نظر آیا، مستقبل میں سندھ سے تمام کھیلوں میں بہترین کھلاڑی مل سکیں گے، یہ بات سندھ کالج گیمزکے ممبر سینٹرل کمیٹی اور آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر ریجن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایس ایم ندیم نے سندھ کالج گیمز کی اختتامی تقریب میں کہی۔

انہوں نے اس موقع پر مہمان خصوصی احمد بخش ناریجو سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بہترین پرفارمنس کی شیلڈ وصول کی، ڈائریکٹر جنرل کالجز محمد علی مانجھی اور زاہد راجپر بھی موجود تھے، ایس ایم ندیم نے کہا کہ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجوکی ہدایات اور نگرانی میں گیمز کا کامیاب انعقاد کیا گیا، سندھ کالج گیمز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سند ھ کالج گیمز کے انعقاد سے آنے والے وقت میں سندھ کو اور پاکستان کو کھیلوں میں نئے سپر اسٹارزملیں گے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید