• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن پر حملہ، عمران سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا، رانا ثناء

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے اور مرضی کے فیصلے کرانے کی سازش ہے، آج ایک شخص نے مسلح گروہ کے ہمراہ عدالتی نظام کو یرغمال بنانے کی کوشش کی‘ مقدمہ درج کرلیا‘عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا۔ منگل کی رات اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس کے پاس نہ تو فارن فنڈنگ کا جواب ہے اور نہ ہی توشہ خانہ سے اربوں کی چوری کا۔جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، ملوث افراد کی سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے اور عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید