• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کردی، ہفتے کے دن سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں۔

 کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون کا بیان شرم ناک ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود فضا بنی ہوئی ہے کہ شاید الیکشنز 90 دن کے اندر نہ ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ پتہ نہیں الیکشنز 90 دن میں ہوں گے یا نہیں، ہم عدلیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم موبائل فونز کی وجہ سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی ایک جھوٹ بولے، سوشل میڈیا کے ذریعے ایک گھنٹے میں سب پتہ چل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی ہے، سپریم کورٹ نے قانون کی حکمرانی کیلئے فیصلہ کیا، پہلے بھی ایسے فیصلے ہوتے تو پاکستان خوشحال ترین ملک ہوتا، قانون اور انصاف خوشحالی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں قانون کی حکمرانی 99 فیصد ہے، وہاں خوشحالی ہے، یہ لوگ پیسے خرچ کرکے، حرام کے پیسے سے لوگوں کو خرید کر حکومت میں آتے ہیں، انہوں نے قانون بدل کر 11 سو ارب روپے کے کرپشن کیسز معاف کروائے، جب سے ہماری حکومت گئی، 37 میں سے30 ضمنی الیکشن جیتے۔

قومی خبریں سے مزید