لاہور (نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا، کوئٹہ پولیس نے ملزم کو پاکستان سے فرار ہوتے ہوئے بارڈر سے گرفتار کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو پاکستان سے فرار ہوتے ہوئے بارڈر سے گرفتار کیا،انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور لانے کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے، محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں 80کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔