• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481، تفصیلات جاری

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیرالتوا مقدمات کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق 3 مارچ 2023 تک زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہے، مجموعی طور پر متفرق درخواستوں کی تعداد 3958 ہے۔ رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف 400 اپیلیں زیر التوا ہیں، انسانی حقوق کے مقدمات میں 17 متفرق درخواستیں زیر التواء ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کے بینچز تشکیل دینے کے فیصلے میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 56 ہزار سے زائد لکھی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید