• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران (اے ایف پی ) ایران نے ملک میں بڑے پیمانے پر لیتھیئم کے ذخائر دریافت کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ عنصر الیکٹر ک گاڑیوں کے لیے بیٹریوں اور الیکٹرونک آلات میں استعمال ہوتا ہے ۔ وزارت صنعت کے ایک اعلیٰ افسر محمد ہادی احمدی نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ لیتھیئم کے مذکورہ ذخائر ایران کے مغربی علاقے ہمدان میں دریافت ہوئے ہیں ۔جس کا تخمینہ 85لاکھ ٹن لگایا گیا ہے ۔ لیتھیئم کو21ویں صدی کا تیل قرار دیا جارہا ہے ۔جس سے گاڑیوں کو کاربن ڈائی آگسائیڈ کے اخراج سے چھٹکارا مل جائے گا۔ یہ ای کے سفید دھات ہے جو الیکٹر ونک آلات اور موبائل سیل فون ری چارج ایبل بیٹریوں میں استعمال ہونے والا بنیادی عنصر ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید