• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹر عمران عباس شہید کی دوسری برسی پرپولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) انسپکٹر میاں عمران عباس شہید کی دوسری برسی پولیس لائنزہیڈکوارٹرز میں منائی گئی جس میں آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر افسروں نےشرکت کی۔افسران عمران عباس شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سے ملے، بچوں سے پیار کیا اوربات چیت کی۔آر پی او نے کہاکہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ شہداءکی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہناتھاکہ انسپکٹر عمران عباس شہید راولپنڈی پولیس کا فخر ہیں۔ انہوں نے اپنے شہید والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایمانداری اور بہادری کی مثال قائم کی، انہوں نے کہاکہ عمران عباس شہید پولیس کادرخشاں ستارہ ہے ، اس موقع پرشہید کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی،انسپکٹر میاں عمران عباس ایس ایچ او ریس کورس تعینات تھے کہ 7 مارچ 2021 کو انہیں فائرنگ کرقتل کردیاگیا ،ان کے والد میاں عباس بھی اس سے قبل 7 جولائی 1990 کو ریس کورس کے علاقہ میں شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوئے تھے۔
اسلام آباد سے مزید