• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں میں مستقل طور پر آرائشی لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں مستقل طور پر آرائشی لائٹس نصب کی جائیں۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے میں شاہراہِ دستور پر ایل ای ڈی فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایسی لائٹس لگائی جائیں جو کم لاگت ہونے کے ساتھ ساتھ کم توانائی پر بھی روشن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ لائٹس کی حفاظت کے لئے مؤثر اور مستقل انتظام کیا جائے اورمنصوبے کا پی سی ون جلد منظوری پیش کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شہر میں نصب تمام سائن بورڈز اور رہنمائی بورڈز کی فوری مرمت کی جائے۔ آرکیٹکیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے جو بیوٹیفکیشن پلان میں معاونت کرے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے تمام ایونیوز کو مرحلہ وار خوبصورت بنایا جائے گا۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ایسے پودوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس سے سال بھر شہر خوبصورت پھولوں سے سجا رہے گا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایف نائن پارک میں موجود سہولیات میں مزید اضافے کیلئے پلان بھی پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح F-9 پارک کو تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں جامع پلان پیش کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید