• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی، 4 موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے، سٹریٹ کرائم میں بھی لوٹ مار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 7موٹرسائیکلوں ایک لوڈر رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی شہری 2گاڑیوں ،5موٹر سائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ شالیمار کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ایک گاڑی ،تھانہ سنگ جانی اور کھنہ کے علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لئے گئے ،تھانہ کورال کے علاقہ میں شہری کی گاڑی ،شالیمار ،انڈسٹریل ایریا،اور لوہی بھیر پولیس سٹیشنوں کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری ہوئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر نجیب اللہ سےموبائل،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پی آئی اے کالونی میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر شہری سےموبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ گلی نمبر 5نصیرآباد میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ظفراقبال مغل کی کپڑے کی د کان سے ایک لاکھ 40ہزار روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ نورانی محلہ میں 2نقاب پوش اسلحہ کی نوک پر مشتاق احمد سے موٹرسائیکل سی ڈی 70 اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ علی ٹاؤن میں 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر بائیکیا رائیڈر محمد عثمان سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمد احمد کے گھر سے موٹر پمپ ،سکستھ روڈ پر لائبہ عرفان کے سیلون سے 2 موبائل،مڈوے پلازہ میں ساجد حنیف کے کمرے سے 3 موبائل، ایرڈ یونیورسٹی کے قریب حسیب احمد کے کمرے سے 2 لیپ ٹاپ اور موبائل،ڈھوک منشی پوٹھوہار پارک میں برقی تار مالیتی 80ہزار روپے ،ڈھوک منشی میں حیدرعلی کےکمرے سے 30ہزارروپے ،ایل سی ڈی اوراستری ،پنڈ کمالاں بانیہ میں انسپکٹر محمد واجد کے گھر کے تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے اورسونا مالیتی 2لاکھ 30ہزارروپے ،پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں سکندر حیات کے گھر سے بجلی کی تاریں، بورڈ،گھر کے برتن، لوہے کی کھڑکیاں،دروازے اور 30 ہزار روپے نقد ی،لکھن میں محمد خلیل کی گائے اور بچھڑا،کشمیر کالونی میں زیب النساء کے گھر کی چھت پر سولر پلیٹ اور سامان ،بحریہ فیز8میں عاشان علی کے گھر کی کھڑکی کی گرل توڑ کرطلائی زیورات وزنی 5 تولے، 2ہزار پاؤنڈز ، موبائل ،آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ اور 2 برٹش پاسپورٹس ،بحریہ فیز8میں غیاث احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 50ہزار روپے،2 ڈیجیٹل کیمرے، 3 جیکٹس اور 6 جوڑےشوز چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید