• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8سالہ بچی کے اغوا ، زیادتی اور قتل کے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد عدنان رسول لاڑک نے آٹھ سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت سنا دی۔ پراسیکیوٹر عاطف رانجھا نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پولیس نے شناخت پریڈ کے بعد ملزم علی اختر کو تحویل میں لیا ، اس سے متوفیہ کا دوپٹہ اور جوتے بھی برآمد کروائے جبکہ فرانزک رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ ملزم علی اختر پولیس کے ساتھ تفتیش میں مدد بھی کرتا رہا لیکن بعد میں مشکوک حرکتوں پر گرفتار کیا گیا۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت جبکہ قتل کی دفعہ میں عمر قیدکی سزا اور دس لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دےدیا۔
اسلام آباد سے مزید