• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پرتقریب، شرکاء کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) اسلام آباد کریسنٹ لائینز کلب کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر  مقامی  گروپ آف سکولز اینڈ کالجز ڈھوک چوہدریاں میں تقریب ہوئی۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم‘ پروفیسر نعیم قریشی‘ سبطین رضا لودھی‘ سیدہ سمیرا رضا اور ملک عبداللہ خدامی شریک تھے۔ چوہدری محمد امجد زیب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ محمد سیف الرحمان‘ پروفیسر احتشام اور پروفیسر شاہزیب نے خطاب کیا۔ شرکاء نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔
اسلام آباد سے مزید