• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیام امن کیلئے بہادر ی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسروں کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے حالیہ لاءاینڈ آرڈر کی صورت حال کے دوران بہادر ی اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے بہادر پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقادکیا جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی اسلا م آباد سید علی رضا ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق ،تمام اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت تمام ڈویژنز کے پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلا م آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کے قیام کے لئے بہادری اور قربانیاں پیش کرنے والے پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک بہادر فورس کا کمانڈر ہوں ۔ افسران نے اللہ کے ساتھ کئے گئے وعدہ کی تجدید کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا اور شرپسندوں کے مذموم عزائم میں ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ تمام افسران چاہے وہ ایگزیکٹیو سٹاف ہو یا منسٹریل سٹاف تمام میدان عمل میں موجود رہے اور دن رات 72گھنٹوں شاہراؤں پر موجود رہ کر اس شہر کے باسیوں کے امن کو قائم رکھا اور کسی شہری کی جان ،مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچنے دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو اس بہادری اور شجاعت کی ہمت اللہ کی طرف سے عطاہوئی ۔ تمام افسران شاباش کے لائق ہیں۔انہوں نے تمام فورسز کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کے قیام کے لئے ہر اول دستہ ہے ،کسی میں اتنی جرت نہیں کہ ان ملنگوں اور بہادروں کے ہوتے ہوئے کوئی آپ کو کچل جائے ۔اسلام آباد پولیس کے تمام افسران نے اپنے شہیدوں اور غازیوں کی لاج رکھی اور اپنے محکمے کا سر فخر سے بلند کیا۔
اسلام آباد سے مزید