• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں اور ایک نوعمر لڑکے کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ ریس کورس کو اعجاز علی نے بتایا کہ میں کام سے واپس گھر آیا تو میری بیٹی (م) بی بی عمر 16سال گھر میں موجود نہ تھی۔ مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو جمعہ خان فہیم جنید ،ہمایوں اور اسلان وغیرہ اغواء کر کے لے گئے ۔تھانہ ریس کورس کو محمد وحید نے بتایاکہ میری بیٹی (م) عمر 20سال جس کا 6ماہ قبل نکاح ہوچکا ہے اپنے گھر سے خالہ کے گھر جانے کا بتا کر نکلی جو گھر نہیں پہنچی ۔ہمیں شک ہے اس کے موبائل نمبر پر ایک نامعلوم لڑکا باربار کال کرتا تھا و ہیمیری بیٹی کو بھگا کر لے گیا ۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد طارق نے بتایا کہ میرا13 سالہ بیٹاعثمان طارق اپنی بہنوں کو نواب آباد سے ایف جی گرلز پبلک سکول نمبر1میں چھوڑنے آیا مگر بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس گھرنہیں آیا۔
اسلام آباد سے مزید