• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچوں سے اجرت پر کام کرانے والے 3 افراد کیخلاف مقدمات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کم عمر بچوں سے اجرت پر کام کرانیوالے 3ملزموں کیخلاف پنجاب ریسٹریکشن آن ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ کینٹ کو عزیرعباس انسپکٹر پنجاب ریسٹریکشن آن ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ نے بتایا کہ دوران چیکنگ عباسی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ حیدر روڈ کا معائنہ کرنے پر رابیل جمیل عمر14سال 5ماہ وہاں کام کرتے پایا گیا ۔ہوٹل کے مالک ولی محمد نے کم عمر بچے سے کام کرواکر ارتکاب جرم کیا۔تھانہ کینٹ کو عزیرعباس نے بتایا کہ کوئٹہ ایس کے کیفے کباڑی بازار صدر کا معائنہ کرنے پر فدامحمدعمر13سال کام کرتے پایا گیا۔ امیرعالم مالک کیفے نے ارتکاب جرم کیا۔تھانہ کینٹ کو عزیرعباس نے بتایا کہ کینٹ سروس سٹیشن پولیس سٹیشن روڈ کا معائنہ کرنے پر داؤد عمر14سال کام کرتے پایا گیا۔سروس سٹیشن کے مالک ہاشم نے کم عمر بچے سے کام کرواکرارتکاب جرم کیا۔
اسلام آباد سے مزید