• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ چکری پولیس نےچچا زاد بہن بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم مسعود کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مسعود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے انیسہ بی بی اور عمران کو قتل کر دیا تھا۔ فائرنگ سے نوشیلہ، رابعہ اور ثناء بی بی زخمی ہو گئی تھیں۔واقعہ کا مقدمہ 2023 میں تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا۔ مسعود کے 4 دیگر ساتھی سعید، حامد، نرگس اور جلال قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید