• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل کیس کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔خالد نامی ملزم پر الزام تھا کہ اس نے گزشتہ برس تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ دریں اثنا ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کو 9برس قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ واہ کینٹ پولیس نے گزشتہ برس ملزم لیاقت شاہ کو حراست میں لیکر ایک کلو 240گرام چرس برآمد کی تھی۔
اسلام آباد سے مزید