• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے،رانا مشہود احمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) حکومت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے اور انہیں مارکیٹ سے متعلق مہارتوں سے آراستہ کر کے خود کفیل اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے اسلام آباد میں بلوچستان کے مدارس کے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے اور انٹرایکٹو سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیشن میں سو طلباء جن میں اسی لڑکے اور بیس لڑکیاں شامل تھیں نے دو ماہ پر مشتمل ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی جو پی پی اے ایف کی فنڈنگ سے بی آر ایس پی کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ پی پی اے ایف کے سی ای او نادر گل باریچ نے سولر پینل مرمت، ای کامرس، اور سلائی سمیت دیگر مہارتوں بارے بتایا۔ آئی آر ایم کے سی ای او ڈاکٹر رومی حیات نے کہا کہ آئی آر ایم 15لاکھ سے زائد نوجوانوں کوقابل روزگار مہارتیں فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ تربیتی پروگرام میں بلڈنگ الیکٹریشن، سولر پینل کی مرمت، ای کامرس، موٹر سائیکل اور موبائل کی مرمت، بنیادی کمپیوٹر کورسز اور سلائی کی تربیت شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید