• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ٹرین حادثے کی تحقیقات تیز کرے، وزیراعظم یونان

ایتھنز (اے ایف پی) یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس نے ملک کی سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مہلک ٹرین حادثے کی تحقیقات کو تیز کرے۔ اس حادثے میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد مشتعل مظاہرے شروع ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے کے حادثے کے بارے میں عدالت کے پراسیکیوٹر کو اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ یونانی عوام اس المناک حادثے سے متعلق مجرمانہ واقعات کی فوری اور مکمل وضاحت چاہتے ہیں۔ یونان کے وزیر اعظم نے لکھا کہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ ان معاملات کو ترجیح دیں اور اگر آپ مناسب سمجھیں تو جو کچھ ہوا اس کی اعلیٰ ترین سطح پر تحقیقات کروائیں۔
اہم خبریں سے مزید