• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونانی وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر معافی مانگ لی

ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونان کے وزیر اعظم کریا کوس میتسوتاکیس نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے 57افراد کے اہل خانہ سے معافی کی درخواست کر دی۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیغام میں لکھا کہ بطور وزیر اعظم میں سب کا مقروض ہوں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف ایتھنز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 7پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ5 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید