• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی میں وکلاء کے چیمبرز کو سیل کرنا قابل مذمت ہے، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری شاہ رسول کاکڑ ایڈووکیٹ اور کابینہ کے دیگر ممبران نے نوشکی انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کے چیمبرز کو بلاوجہ اور بغیر کسی نوٹس کےسیل کرنے کی ممذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ نوشکی انتظامیہ کے اس اقدام کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ نوشکی کے ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کےاس ناروا اقدام کی وجہ سے نوشکی میں کسی بھی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری نوشکی انتظامیہ پر ہوگی۔ بیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ فی الفور سیل شدہ دفتروں کو کھول کر وکلا کے حوالے کردیں۔ چیف سیکرٹری واقعہ کا فی الفور نوٹس لیں بصورت دیگر وکلاء قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید