اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کردیں۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے جنوری 2023 میں 3 ہزار 946 ارب روپے قرض لیا ہے۔
ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ماہ جنوری میں 1 ہزار 139 ارب روپے مقامی سطح سے قرض لیا جبکہ 2 ہزار 807 ارب روپے بیرونی سطح سے قرض لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جنوری 2023 کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 54 ہزار 942 ارب روپے ہے۔
ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 34 ہزار 225 ارب اور بیرونی قرض 20ہزار 686 ارب روپے ہے۔