• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو زیادہ نوکریاں دینے کیلئے بینکوں کو کہا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ خواتین کو زیادہ نوکریاں دینے کے لیے بینکوں کو کہا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 20 فیصد نوکریاں خواتین کو دینےکا کہا ہے۔

 جمیل احمد نے کہا کہ  2 سال میں اسٹیٹ بینک میں 70 خواتین افسران کو تعینات کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ خواتین کو بینکوں کی سہولیات دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید