• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت حیدرآباد میں جنرل اسپتال کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت حیدرآباد میں جنرل ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے قیام کے روزاول سے خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اس کی مثال یہ ہے کہ ہم نے پہلے خدمت کی بنیاد رکھی پھر سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔حیدرآباد اور مضافات کیلئے کے کے ایف ہسپتال تحفہ ہے جہاں عوام کی خدمت کی جا رہی ہے یہاں آ ئے مریضوں کو طبی سہولیات دی جا رہی ہیں یہ سب دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود حیدرآباد کے دوست اپنی مدد آپ کے تحت اس اسپتال کو مینج کر رہے ہیں انکی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے اس فلاحی ادارے کے رضاکار ہیں پھر ایم کیو ایم کے کارکن ہیں، ہم نے کے کے ایف اور ایم کیو ایم پاکستان کے زریعے بلا تفریق رنگ و نسل ، زبان و مذہب لوگوں کی خدمت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست پر غیر اعلانیہ اور خدمت پر اعلانیہ پابندی عائد ہے لیکن ہم خدمت کے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہم حیدرآباد کے لوگوں کو حوصلہ دینے نہیں بلکہ ان سے حوصلہ لینے آئے ہیں ہماری طرز سیاست کے علاوہ ملک کی بقاء کا دوسرا راستہ نہیں ہے۔
ملک بھر سے سے مزید