اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 مارچ کو نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا۔علاوہ ازیں پی آئی اے میں تقرریوں سے متعلق کیس کو بھی سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 مارچ کو 12:30 پر سماعت کرے گا۔