• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کرسکتا، پرویز الٰہی

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی صدرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کرسکتا ‘ اگرکوئی انکار کرے گاتوذمہ دار براہ راست وزیراعظم ہوں گے۔پرویز الٰہی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے‘شہباز شریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے۔ لاہور میںنگران وزیراعلی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی خونی تاریخ دہرائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید