• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان حملہ کیس، نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستیں 13 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر 13 مارچ کو سماعت کرے گا، ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے 15 جنوری 2022 کو جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، پہلے سے جے آئی ٹی کی موجودگی میں نئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، نئی جے آئی ٹی کی تشکیل بد نیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید