• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں پڑھی کتابیں بہت یاد کرتی ہوں: مریم نواز

مریم نواز، فائل فوٹو
مریم نواز، فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مطالعے کے شوق کے حوالے سے بات کی ہے۔

مریم نواز نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے افسانوی اور تاریخ موضوعات پر لکھی گئی کتابیں پڑھنا پسند ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ کچھ مصنف ہیں جن کی کتابیں حقیقت کے کافی قریب ہیں، میں یہ کتابیں بہت شوق سے پڑھتی ہوں جیسے کہ پاؤلو کوئیلہو کی کتابیں’الکیمسٹ‘ اور’واریئر آف لائٹ‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے ایلیف شفق کی کتابیں بھی اچھی لگتی ہیں، ان کی کتابوں میں سے مجھے سب سے زیادہ ’فورٹی رولز آف لَو‘، ’دی سیٹ آف دی سول‘ اور ’ٹوائلائٹ اِن دہلی‘ پسند ہیں۔

مریم نواز نے انکشاف کیا کہ میں جب جیل میں تھی تو مجھے پہلی بار اردو میں لکھے گئے ناولز اور شاعری پڑھنے کا موقع ملا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جیل میں کتابیں پڑھتے ہوئے گزرے ہوئے وقت کو میں بہت یاد کرتی ہوں، میں نے جیل میں احمد فراز، ساحر لدھیانوی، پروین شاکر اور امجد اسلام امجد کو پڑھا۔

مریم نواز نے یہ بھی بتایا کہ ان تمام مصنفین کے علاوہ میں نے مفکرین کے کام کو پڑھ کر بھی لطف اٹھایا ہے اور ان کے فلسفوں کو اپنی زندگی میں نافذ بھی کیا، مجھے فرانسس بیکن اور فریڈرک نطشے کو پڑھ کر بہت اچھا لگا۔

خاص رپورٹ سے مزید