• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم دستگیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر توانائی خرم دستگیر خان پاکستان ایران پاور پراجیکٹ پر بات چیت کیلئے تہران میں ہیں، منصوبے کے تحت ایران پاکستان کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کریگا، تہران میں خرم دستگیر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،ایرانی وزیرتوانائی نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا انہوں نے پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی، اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا،وزارت توانائی کے بیان کے مطابق منصوبے کیلئےٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام تیزی کے جاری ہے جو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائیگا،زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کا سامنا کرنیوالے پاکستان کو اپنے تیل اور گیس کے پلانٹ کو چلانے کیلئےتوانائی درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،پاکستان آج کل سستا توانائی درآمد کرنے کیلئے مختلف آپش پر غور کر رہا ہے تاکہ توانائی پیدا کرنے پر آنے والے لاگت کو کم کیا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید