• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری اصغر عظیم کی قیادت میں سجاس کے وفد نے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی، وفد میں سجاس کے سینئر نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات جعفر حسین، سیکریٹری فنانس شاہد انصاری، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ارشد وہاب، پی ایس ڈبلیو ایف کے سابق نائب صدر سید نصر اقبال اور سجاس کے رکن سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمن شامل تھے، ملاقات کے دوران اصغر عظیم اور محمود ریاض نے وزیراعلی کے معاون خصوصی کو سجاس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دی۔

اس موقع پر ارباب لطف اللہ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند ہے، کسی سالانہ گرانڈ کے بغیر اپنے ممبران کی فلاح بہبود کے لئے سجاس کا کردار قابل ستائش ہے، حکومت سے سجاس کو سالانہ گرانڈ دینے کے لئے بات کروں گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کھیل نے صوبے بھر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کا جال بچھا دیا ہے، رواں ماہ مکمل ہونے والے 22 منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا، ارباب لطف اللہ نے کہا کہ سندھ گیمز کے انعقاد میں حائل مسائل حل ہوگئے ہیں، انتخابات سے قبل سندھ گیمز کے انعقاد کا پلان تیار کیا ہے، اس موقع وزیراعلی کے معاون خصوصی کو سجاس اور پی ایس ڈبلیو ایف کا سووینئر اور گلدستہ پیش کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید