اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ کورٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کر کےپولیس کو25مارچ تک گرفتاری سے روک دیا گیا جبکہ گرفتار18کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ ادھر پولیس نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج پر تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں گرفتار 18کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے تمام کارکنوں کو جوڈیشل کرنے کا حکم سنا دیا ۔