• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر بالا‘ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول رکھنے کی ہدایت

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے زیر صدارت ضلعی جرگہ ہال میں ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹریڈ یونین نمائندوں، تاجر برادری ودیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو سختی سے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ قیمتوں سے گریز کریں۔حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور وہ کسی بھی قسم کی معافی کے مستحق نہیں ہونگے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر محمد کاشف جان نے واڑی بازار کا دورہ کیا۔حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار جبکہ باقی ماندہ کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ حکومت کے جاری کردہ احکامات پرہر صورت عمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
پشاور سے مزید