• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران گرفتاری، انتخابات کی تاخیر کا کوئی تعلق نہیں، وزیراطلاعات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ،این این آئی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آئین، قانون اور عدالت سے دہشتگردوں کی طرح بھاگ رہا ہے۔عمران گرفتاری، انتخابات کی تاخیر کا کوئی تعلق نہیں،عمران سول واراورافراتفری چاہتا،آئین اورقانون سے دہشتگردوں کی طرح بھاگ رہاہے، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان بزدل دہشتگردوں والا کام کر رہا ہے، جیسے دہشتگرد پولیس پر حملہ کرتے ہیں، بچوں و خواتین کو ڈھال بناتے اور ان کے خون پر بلیک میلنگ کرتے ہیں۔ دہشتگرد ریاست پر حملہ آور ہے۔ دریں اثنا عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگومیں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے تشخص کو پامال کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی ان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق ہے،عمران خان قانون سے تعاون کرنے کی بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید