• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے پر جنرل سبسڈی ختم، مستحق 1.58 کروڑ خاندانوں کیلئے مفت آٹا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آج سے پنجاب میں آٹے پر جنرل سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ ایک کروڑ 58لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت 10‘ 10کلو کے تین تھیلے حکومت مفت دیگی جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔ 4کروڑ 74لاکھ تھیلے رمضان میں مفت یوٹیلیٹی سٹورز سے ملے گی۔ فلور ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ جو 23سو روپے فی چالیس کلو گرام 648روپے فی دس کلو آٹا تھیلے کیلئے ملا کرتا تھا وہ آج سے ختم ہو گیا ہے۔ اس وقت فلور ملز اوپن مارکیٹ کی 45سو سے 47سو روپے فی چالیس کلو گرام والی گندم کا 15کلو آٹا تھیلا اٹھارہ سو میں فروخت کر رہی ہیں۔ آج سے سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو 39سو روپے من گندم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے نئے نظام کے ایس او پیز گزشتہ روز جاری کر دیئے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے سابق وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا نے جمعہ کو رات گئے جنگ کو بتایا کہ جڑواں شہروں اور اٹک میں اوپن مارکیٹ میں گندم 45سو سے 47سو روپے فی چالیس کلو گرام رہی۔

اہم خبریں سے مزید