اسلام آباد(آئی ا ین پی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے، بھارت کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنانا ہوگا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی فضا خطے کیلئے تشویش کا باعث ہے۔