واشنگٹن (اے ایف پی) مشرق وسطیٰ میں امریکاکے قائدانہ کردارکو گہرے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ چین کی حیران کن کامیابی نے دیرینہ حریفوں ایران اور سعودی عرب کویکجا کردیا ہے جس سے خطے میں امریکا کا دیرینہ قائدانہ کردار خطرے میں پڑ گیا ہے۔ چین کی ثالثی میں تہران اور ریاض باہمی سفارتی تعلقات کے احیاء پررضامند ہوئےجبکہ امریکااسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کی فلسطین دشمن پالیسی اور عدلیہ مخالف اقدامات سے پیدا سیاسی کشیدگی ختم کرنے میں ناکام رہا ۔