اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان متنازعہ علاقے لداخ میں صورت حال ’نازک اور خطرناک‘ ہے اور کچھ حصوں میں فوجی دستے ایک دوسرے کے بہت قریب تعینات ہیں۔ ایسے بہت سے مقامات ہیں جہاں دونوں ممالک کی افواج کی پوزیشنز بہت قریب ہیں اور اس لیے فوجی لحاظ سے یہ کافی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور چین کے تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک سرحدی تنازع ستمبر 2020 کے اصولی معاہدے کے مطابق حل نہیں ہو جاتا، جو ان کے چینی ہم منصب کے ساتھ طے پایا تھا۔بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ہفتہ کو کانفرنس میں کہا کہ چین کو وہی کرنا چاہیے جس پر اتفاق کیا گیا تھا۔