• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کے لئے صوبوں کو فنڈز جاری

اسلام آباد (آئی این پی ) مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری۔ ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق 12 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا، تمام صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجرا کیا گیا ہے۔ مردم شماری میں صوبوں کو تین مراحل میں پیسوں کا اجرا کیا گیا جس میں لاجسٹک انتظامات یعنی ہائرنگ آف وہیکلز، ٹریننگ چارجز اور ریمونریشن چارجز کیلئے پیسوں کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ اس مد میں صوبہ سندھ کو 92 کروڑ 89 ہزار روپے کا ہائرنگ آف وہیکلز کی مد میں اجرا کیا جا رہا ہے، اسی طرح بلوچستان کو 43 کروڑ روپے کا اجرا، خیبر پختونخوا کو تقریباً 64 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار کا اجرا کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو بھی پیر تک 1 ارب 88 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کا اجرا کر دیا جائے گا۔ مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم مانیٹرنگ کیلئے چیف سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی رسائی دے دی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید