• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں نئے چیف جسٹس صاحبان کے تقرر کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوجائے گا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سرفراز سردار محمد ڈوگر سمیت سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹس صاحبان کی نامزدگی سے باضابطہ طور پر وفاقی وزارت قانون کو مطلع کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ چاروں نئے چیف جسٹس صاحبان کے تقرر کا نوٹیفکیشن آج (بدھ) جاری ہو جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس سے صدر آصف علی زرداری ہفتہ رواں میں ہی ان کے منصب کا حلف لیں گے جب کہ دوسرے تینوں چیف جسٹس صاحبان سے صوبائی گورنر حلف لیں گے۔ امکان ہے کہ ان کا حلف بھی اسی ہفتے ہو جائے گا۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں کراچی میں ہیں وہ اپنے معمول کے تحت عاشورہ محرم کراچی میں گزارتے ہیں لیکن اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اسلام آباد کے نئے چیف جسٹس سے حلف لینے کے لئے ایک دن یا چند گھنٹوں کے لئے اسلام آباد آجائیں۔

ملک بھر سے سے مزید