• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI / جدت میدان میں ایشیا، بحرالکاہل مقابلوں میں پاکستانی طلبا کی نمایاں کامیابی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) منیلا میں پاکستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کی ٹیموں نے 2025 ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) سولیوشن چیلنج میں نمایاں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی مقابلہ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ایشیا پیسیفک کے 12 ممالک سے شرکت کرنے والی 750 سے زائد ٹیموں میں سے، اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی ٹیم جیو جیما مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔جیو جیما کی ٹیم نے سیٹلائٹ امیجری اور مصنوعی ذہانت کو جیمنائی اے پی آئی کے ذریعے یکجا کرتے ہوئے ایک جدید نظام تیار کیا جو قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے ابتدائی وارننگ الرٹس اور خطرے کا تجزیہ فراہم کرتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید