اسلام آباد (ساجد چوہدری)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دیئے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ اور ترقی ریسرچ کی ہی مرہون منت ہے ، اداروں کے سربراہ لگائے جا رہے ہیں ، موجودہ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وزارت کے اندر ٹیکنیکل لوگوں کی تقرریوں کا عمل پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے ، جنگ سے خصوصی بات چیت کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے مگر ہم آج بھی بیس لائن پر ہیں ، ہم ریسرچ کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ، میری کوشش ہو گی کہ آر اینڈ ڈی فنڈز کو بڑھوانے کے ساتھ ساتھ اس کے مکمل خرچ کو بھی یقینی بنوایا جائے ، حکومت سے فنڈز حاصل کرنا ہی بڑی بات نہیں ہوتی ، اصل چیزفنڈز کا بروقت استعمال ہوتا ہے۔