کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے 5ہزار سے زائد اسکائوٹس اور لیڈرز عشرہ محرم الحرام شہادت امام حسین ؑ کے سلسلے میں ہونے والی مجالسِ اور جلوسوں میں خدمات سر انجام دیں گے۔ سندھ بھر میں اسکائوٹس کی خدمات کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی اسکائوٹ ہیڈ کوارٹراور ڈویژنل اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر خیرپور اور شکار پور میں کنڑول روم قائم کیے جائیں گے ۔ یہ بات سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے ایک اجلاس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ خیر پور ، رانی پور ، سکھر ، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ، لاڑکانہ ، شکار پور ، نو شہروفیروز ، مورو، قمبر شہداد کوٹ، دادو ، حیدر آباد ، بدین ، میر پور خاص سمیت سندھ کے اضلاع میں2ہزار جبکہ کراچی میں 3ہزار سے زائد اسکائوٹس ،اسکائوٹ لیڈرز اور گرلز اسکائوٹس محروم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے ۔