• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے عبداللہ شاہ غازی روڈ بلاک جی کچا پکا روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں 20 سالہ موسیٰ ولد وصی اللہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ، مقتول کے قبضے سے اس کا موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید